راولپنڈی ،241 واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے 182 فعال

 راولپنڈی ،241 واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے 182 فعال

غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا کام جاری ،30نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے جاری منصوبوں، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی پیش رفت پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں موجود کل 241 واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے 182 پلانٹس فعال ہیں جبکہ غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا کام ایف ڈبلیو او کے ذریعے تیزی سے جاری ہے ، جسے 30 نومبر تک ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صاف پانی پروگرام فیز ون کے تحت ضلع راولپنڈی کی پانچوں تحصیلوں میں 1 ارب 47 کروڑ روپے کی بھاری لاگت سے 252 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں سے اب تک 205 سائٹس کی منتقلی مکمل ہو چکی ہے ، 187 سائٹس پر عملی کام جاری ہے اور 65 پلانٹس کامیابی سے نصب کیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے جاری منصوبوں کی رفتار، معیار اور وقت کی پابندی پر سخت زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نئے پلانٹس کی تنصیب اور پرانے پلانٹس کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...