اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ ایک دوسرے سے جڑے اہداف ، علیم خان

 اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ ایک دوسرے سے جڑے اہداف ، علیم خان

وزارتی گول میز اجلاس، پائیدار لاجسٹکس انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP31) کے دوران  گلوبل گرین فریٹ کوریڈورز انیشیٹو  کے وزارتی گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم نے عالمی سپلائی چینز کو آلودگی سے پاک کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے پائیدار لاجسٹکس انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ترکیہ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اوغلو، اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے یورپ (UNECE)اور اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحر الکاہل (ESCAP) کے مشترکہ اہتمام میں منعقدہ اس اجلاس میں پائیدار نقل و حمل کے حل کے لیے دنیا بھر سے قیادت نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی فریٹ ترسیل عالمی تجارت کے لیے رگِ جان کی حیثیت رکھتی ہے، لیکن یہ ترسیلاتِ آب و ہوا کو نقصان پہنچانے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا تیزی سے بڑھتا ہوا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اہداف ہیں، اور اس اقدام کا آغاز اس بات کی دلیل ہے کہ پائیدار لاجسٹکس ہی آگے بڑھنے کا واحد ذریعہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...