پولیو کے مکمل خاتمے تک بہتری بے معنی ،مصطفی کمال
وفاقی وزیر صحت کی چیف سیکرٹری سندھ سے ملاقات ،حفاظتی ٹیکہ جات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر سے ملاقات ،جوائنٹ سیکرٹری انور الحق بھی اسلام آباد سے اجلاس میں آن لائن شریک تھے ،وزیر صحت نے کہا کہ ہم نے طویل سفر طے کیا ہے بہتری آئی ہے لیکن پولیو کے مکمل خاتمے تک بہتری بے معنی ہے ۔ بچوں کی برتھ رجسٹریشن کے وقت ہی پولیو ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکہ جات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور،پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماحولیاتی نگرانی کی اہمیت پر گفتگو کی گئی ، چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو وائرس چیلنجنگ ہے جو ارتقاء کے عمل سے گزرت ہے ، اس کے خاتمے کے لیے حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانا ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments