سی ڈی اے ملازمین کیلئے میرج گرانٹ ڈیتھ گرانٹ، بچوں کے سکالرشپ میں اضافہ

سی ڈی اے ملازمین کیلئے میرج گرانٹ  ڈیتھ گرانٹ، بچوں کے سکالرشپ میں اضافہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے مزدور یونین کے مطالبے پر سی ڈی اے ملازمین کو ملنے والی مراعات میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، بچوں کیلئے سکالرشپ سمیت دیگر مراعات میں اضافہ کر دیا گیا۔

 اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری و ممبر سٹاف ویلفیئر کمیٹی چوہدری محمد یٰسین نے سی ڈی اے بورڈ اور سٹاف ویلفیئر کمیٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بطور نمائندہ ورکرز سٹاف ویلفیئر کمیٹی کی میٹنگ میں ملازمین کو ملنے والی مراعات میں اضافے کا مطالبہ کیا جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...