مردان ، بند گھروں سے چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

 مردان ، بند گھروں سے چوری  کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

مردان (بیورو رپورٹ) مردان پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی شیخ ملتون اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں بند گھروں سے چوری کی متعدد وارداتوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں نظار ، کامران عرف باچہ خان اور لطیف شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 4 عدد اے سی، 16 تولے طلائی زیورات، 2 عدد ایل سی ڈی، ایک موٹر سائیکل، ایک سائیکل، 2 عدد بیٹریاں، ایک استری اور ایک عدد سی پی یو سمیت لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...