بااثر افراد نے پولیس میں شکایت پر تشدد کا نشانہ بنایا،رمضان عباسی

بااثر افراد نے پولیس میں شکایت پر تشدد کا نشانہ بنایا،رمضان عباسی

نشے میں دھت علاقے کے اوباش افراد نے بیٹے سے زیادتی کی جس کی رپورٹ درج کرادی

سکھر(نمائندہ دنیا)سلیم کالونی کے مکین محمد رمضان عباسی نے اپنی بیوی نظیراں ، بیٹی ریما اوربیٹے محمد عرفان کے ہمراہ علاقے کے بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ 6 ماہ قبل علاقے کے اوباش افراد نے نشے میں میرے بیٹے احتشام کیساتھ بدفعلی کی جس کی شکایت تھانے میں درج کرائی تو ملزمان نے اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر پر چڑھائی کر دی اور گھر میں موجود خواتین کو اور مجھے تشدد کا نشانہ بنا کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے میرے بیٹے عرفان کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور چاقو سے وار کر کے قتل کرنے کی بھی کوشش کی۔ تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود ابتک پولیس ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت اہلخانہ عدم تحفظ کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، ملزمان ہمیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں