مقامی کلب میں ڈاگ شو کا انعقاد شائقین کی بڑی تعداد جمع

مقامی کلب میں ڈاگ شو کا انعقاد  شائقین کی بڑی تعداد جمع

کراچی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی منفرد ڈاگ شومنعقد کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مقامی کلب میں جمع ہوگئی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی منفرد ڈاگ شومنعقد کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مقامی کلب میں جمع ہوگئی۔ کلب کے تحت ڈاگ شو میں جرمن شیفرڈ، امریکن بریڈ اور دیگر نسلوں کے کتے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔نایاب اور منفرد نسل کے ان کتوں کی صحت اور حرکات کو جانچا گیا۔ مقابلے کے شرکا نے اپنے پالتو کتوں کے ہمرا ہ ججز کے سامنے واک کی۔کتوں کی چال دیکھ کر شائقین نے خوب داد دی۔ ڈاگ شو میں لائے گئے کتوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ کتوں کی جسامت اور خوبصورتی کے لیے ان کی خوراک کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں