فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

 فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ سے 48 سالہ تاج محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

مقتول کو پیچھے سے دو گولیاں ماری گئیں جبکہ موقع سے اس کا شناختی کارڈ ، موٹر سائیکل اور بیس ہزار روپے ملے ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ادھر رنچھوڑ لائن کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی جسکی شناخت نہ ہوسکی ۔علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے اٹھارہ سالہ نوجوان سلامت شاہ زخمی ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں