لاکھوں کی منشیات اسمگلنگ ناکام

لاکھوں کی منشیات اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیرپولیس کی مشترکہ کارروائی پنجاب سے کراچی منشیات کی کھیپ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرکے 60کلو سے زائد منشیات برآمدکرلی۔سربراہ ٹاسک فورس ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق پکڑی جانیوالی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں 60لاکھ روپے ہے ۔گرفتار ملزمان میں منشیات سپلائر غلام حسین،بس ڈرائیور جاوید اور کنڈیکٹر رضوان شامل ہیں۔منشیات پنجاب سے کراچی آنیوالی مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔پکڑی جانیوالی منشیات کو کراچی میں منشیات کے مختلف اڈوں پر سپلائی کی جانی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں