محراب پور:بوگس چیک دینے والے کودو سال قید، 30ہزار روپے جرمانہ
محراب پور (نمائندہ دنیا) سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول نوشہرو فیروز مسرور قادر کی عدالت نے۔۔۔
جعلی (بوگس) چیک دینے کے ایک مقدمہ میں ملزم کاشف علی ولد شیر علی سموں کو دو سال قید اور 30ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے، جرمانہ اداد نہ کرنے پر مزید ایک ماہ سزا بھگتنی ہوگی،یاد رہے کہ ملزم کاشف علی کے خلاف بوگس چیک کا مقدمہ نمبر 273 سال 2023 نوشہرو فیروز پولیس تھانہ پردرج ہوا تھا ۔