حیدر آباد:مقابلے میں زخمی ڈکیت گرفتار، چھینے گئے موبائل برآمد

حیدر آباد:مقابلے میں زخمی ڈکیت گرفتار، چھینے گئے موبائل برآمد

ملزم عرفان چانڈیو کا نوابشاہ سے تعلق، رکنے کے اشارے پر فرار کی کوشش ناکاممحراب پور پولیس نے 10منشیات فروش گرفتار کرلئے ، ایک نے گرفتاری دیدی

حیدر آباد، محراب پور (بیورو رپورٹ، نمائندہ) حیدرآباد پولیس نے مبینہ مقابلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کرادیا۔ وانکی وسی لنک روڈ پر پولیس نے موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا ،جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عرفان علی چانڈیو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور مختلف مقامات سے چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلئے  گئے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم عرفان علی چانڈیو کا تعلق نواب شاہ سے ہے اور وہ حیدرآباد پولیس کو لوٹ مار اور موبائل فون چھیننے کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ادھر محراب پور پولیس کی کارروائی میں 10 منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے ، جبکہ ایک منشیات نے قرآن پاک پر حلف دیکر خود کو پولیس حوالے کر دیا، نوشہرو فیروز پولیس نے ایک کارروائی میں عامر راجپوت اور وحید منگنہار کو 29 بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا، محراب پور پولیس نے شاہد ملک کو 4 بوتل شراب، عابد ملک کو 2 بوتل شراب، مہتاب اور فیاض منگنہار کو 2 بوتل شراب اور اظہر میمن کو 660 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، کنڈیارو پولیس نے بشیر کلہوڑو کو 550 گرام چرس اور آصف گھانگرو کو 550 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، بھریا روڈ پولیس نے ایک کارروائی میں دلشاد لاشاری کو 2000 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں