سیالکوٹ:فارم ’’کے ‘‘ نہ ہونے پرپٹرول پمپس کو 50لاکھ روپے تک جرمانہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ پٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025کے مطابق ضلع بھر کے تمام پٹرول پمپس کے پاس فارم ’’کے ‘‘ کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ جس پٹرول پمپ کے پاس فارم ’’کے ‘‘ موجود نہیں ہوگا،اسے 10سے 50لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام پٹرول پمپ مالکان فوری طور پر دستاویزات مکمل کریں تاکہ کسی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے ۔