چوری و ڈکیتی کی وارداتیں،شہری نقدی و سامان سے محروم

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں،شہری نقدی و سامان سے محروم

عابد سے نقدی ،موٹرسائیکل و موبائل ، عدیل حمزہ سے 1لاکھ روپے لوٹ لئےعرفان حسین کے مویشی ، اسلم کی سولر پلیٹ، رمضان کی ٹوکا مشین چوری ہوگئی

ملتان ( کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں عابد علی سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں عدیل حمزہ سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 1لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے رفیق احمد سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزم موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد اسلم سے ڈاکوؤں نے 20ہزار روپے لوٹ لئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں عرفان حسین مویشی ،صدر جلالپور کے علاقے میں اسلم کی سولر پلیٹ، رمضان کی ٹوکا مشین ،نیوملتان کے علاقے میں طفیل نواز ،سعدیہ ،عباس رضا، شاہ رکن عالم کے علاقے میں تنزیل یوسف کے موبائل فونز ،عمران کا سامان،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں ندیم کی موٹرسائیکل ،عطا اللہ کا موبائل فون، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں پارس خان کی نقدی 80ہزار ،تھانہ گلگشت کے علاقے میں روح اللہ کی موٹرسائیکل، جمشید خان ،اسد علی، بی زیڈ کے علاقے میں آسیہ بی بی کے موبائل فونز ،ڈی ایچ اے کے علاقے میں آفتاب احمد کا میٹر بجلی، قادر پورراں کے علاقے میں الطاف حسین کی موٹرسائیکل، کینٹ کے علاقے میں ذیشان ،قاسم کے موبائل فونز ،مظفر آباد کے علاقے میں ولید کی موٹرسائیکل، قطب پور کے علاقے میں اشرف کی سولر پلیٹ وغیرہ ،ممتاز آباد کے علاقے میں عثمان غنی کی موٹرسائیکل اور ریحان کا موبائل چوری ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزوں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں