نوشہرو فیروز:گھر کی دیوار گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق

نوشہرو فیروز:گھر کی دیوار گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق

پکا چانگ کے علاقے میں واقعہ، ایک شدید زخمی بچہ نوابشاہ اسپتال منتقلسکھر میں راہ گیر کوبچاتے ہوئے تیزرفتار وین الٹ گئی، متعدد افراد زخمی

پڈعیدن، سکھر (نمائندہ دنیا، بیور رپورٹ) نوشہرو فیروز کے علاقے پکا چانگ میں گھر کی دیوار گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ سکھر میں راہ گیر کو بچاتے ہوئے وین الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے گاؤں محمد حسن چانگ میں گھر کی دیوار گرنے سے قریب کھڑے باپ بیٹے دب گئے ، اطلاع پر اہل علاقہ نے فوری تینوں افراد کو دیوار کے نیچے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد نوابشاہ منتقل کردیا گیا، جہاں نعیم چانگ اس کا 13 سالہ بیٹا فرمان چانگ دم توڑ گئے ، جبکہ خالد چانگ شدید زخمی ہو گیا۔

جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ داخل کردیا گیا،متوفی باپ بیٹے کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، افسوسناک واقعہ پر پورا گاؤں سوگوار ہو گیا۔ دوسری جانب سکھر میں پنوعاقل ہنگورجہ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار وین سڑک عبور کرنے والے راہ گیر کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افرادجن میں امام ڈنو، عبدالغنی لنجار، ریاض احمد مغل، مجیب الرحمان سمیت دیگر شامل ہیں زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کیا گیا، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق وین پنوعاقل سے سکھر جا رہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں