حب:ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات
حب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم کی سربراہی میں سوک سینٹر میں ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں دیگر افسران نے بھی شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے لوگوں نے پانی کی قلت، صفائی ستھرائی، سیوریج سسٹم، سڑکوں کی خستہ حالی، بجلی سے متعلق شکایات، صحت اور تعلیم کے مسائل سمیت مختلف شعبوں سے متعلق تحفظات بیان کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہر سائل کی بات سنی اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیں کہ عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔