پولیس مقابلوں میں 4ڈاکو گرفتار

پولیس مقابلوں میں 4ڈاکو گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد4ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گلشنِ معمار پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے کامیاب ہوگئے ۔سرجانی ٹاؤن پولیس نے سرجانی ٹاؤن سیکٹر10/A شاہ بیگ گوٹھ کے قرب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت زبیر ولد اعجاز اور علی ولد نواز کے ناموں سے کی گئی جبکہ ، تیسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام شاکر ولد ممتاز عزیز بتایا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں