صوبائی وزیر داخلہ کی موبائل فون ڈیلرز کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر رضوان عرفان کی قیادت میں صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اقبال میمن سے اہم ملاقات کی، جس میں شہر میں بڑھتے ہوئے۔۔۔
اسٹریٹ کرائم،موبائل فون ڈیلرز کے قتل اور تاجر برادری کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اجلاس میں موبائل فون ڈیلرز کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔