اجرک ڈے کا احترام، ملک دشمن نعرے قبول نہیں،آفاق احمد

اجرک ڈے کا احترام، ملک دشمن نعرے قبول نہیں،آفاق احمد

کراچی (این این آئی)مہاجر قومی مووومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلا کے وفد نے ملاقات کی اور سندھ کے سیاسی حالات اورمستقل قوموں کے اتحاد پر بات کی۔

 چیئرمین آفاق احمد نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قوموں اور ان کی ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔ اسی طرح اجرک ڈے کا بھی احترام لیکن اجرک ڈے کی آڑ میں ملک دشمن نعرے قبول نہیں کیونکہ اس طرح کے نعروں سے اشتعال پھیلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیزی کرنے والے لوگ بہت تھوڑے ہیں،اجرک ڈے کے منتظمین اور محب وطن سندھی عوام کو ایسے لوگوں کو اجرک ڈے سے دور رکھنا ہوگا، اجرک ڈے یا ثقافت ڈے کے نام پر شہر میں طاقت کا مظاہرہ کرکے شہر پر قبضے کا تاثر دینا کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں