سجاول:کھلی کچہری میں تشدد، رجب کا بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان
سجاول (نامہ نگار)کھلی کچہری میں تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ رجب میمن نے 17 دسمبر سے اہلخانہ سمیت بلاول ہاؤس کے سامنے تادم مرگ دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔
انکا کہنا ہے کہ وہ اپنی شکایت لے کر کھلی کچہری میں گئے تھے ، جہاں ضلع کونسل چیئرمین دانش ملکانی کا نام لے کر شکایت کرتے ہی انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اب انصاف نہیں مل رہا۔