دوطلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعداردویونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل

دوطلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعداردویونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردویونیورسٹی گلشن کیمپس میں دوطلبہ تنظیموں میں تصادم سے تدریس کا عمل معطل ہوگیا اوربھگدڑمچ گئی ،تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے حالات پرقابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردویونیورسٹی گلشن کیمپس میں دوطلبہ تنظیموں کے کارکنوں میں تکرارکے بعد چند طالبعلموں نے اسلحہ نکال کر فائرنگ شروع کردی جس سے بھگدڑمچ گئی اور تدریس معطل ہوگئی۔پولیس نے موقع سے فائرنگ میں ملوث ایک شخص کوحراست میں لے لیا تاہم فوری طورپرکوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں