بنگلہ دیش میں اسلام کا سورج طلوع ہورہا ہے ،عائشہ رضوان
کراچی(سٹی ڈیسک)ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان عائشہ رضوان نے 16 دسمبر کے موقع پر اپنا خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اپنوں کی غداری اور بھارت کی سازشوں کی وجہ سے دولخت ہوا لیکن اب فتنہ انگیز عناصر اپنے منتقی انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
بنگلہ دیش میں اسلام کا سورج طلوع ہو رہا ہے اور اس کامیابی کے پیچھے ہزاروں محبان اسلام کا لہو شامل ہے ۔اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ 16 دسمبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب قومیں اتحاد اور یگانگت کو ترک کر دیتی ہیں تو سانحہ سقوطِ ڈھاکہ جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا آج امتِ مسلمہ کے حکمرانوں کو اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر امت مسلمہ کے تابناک مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے تاکہ آنے والے وقتوں میں مسلمانوں کی زمین پر کوء باطل قوت انتشار برپا نہ کر سکے ۔