تھانہ سکھن میں ایمپلائز ویری فکیشن سسٹم کا افتتاح
کراچی (اے پی پی)اے ایس پی کیپٹن (ر)عبدالوہاب عامر نے تھانہ سکھن میں قائم ایمپلائز ویری فکیشن سسٹم (ای وی ایس )کا افتتاح کردیا۔
جس کا مقصد سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانا ہے ۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق سسٹم کا افتتاح ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی اور ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر کیاگیا۔کراچی کی سب سے بڑی ڈیری فارم منڈی میں کام کرنے والے ملازمین کا ای وی ایس کے تحت باقاعدہ اندراج شروع کر دیا گیا ہے ۔ای وی ایس سافٹ ویئر کے ذریعے ڈیری فارمز پر کام کرنے والے تمام ملازمین کا مکمل ڈیٹا ڈیجیٹل بنیادوں پر محفوظ کیا جا رہا ہے ۔ملازمین کی ویری فکیشن کے عمل سے جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے گی،جو بھی ورکر ڈیری فارمز پر کام کرے گا، اس کا ڈیٹا ای وی ایس کے تحت لازمی طور پر درج کیا جائے گا۔