سینٹرل جیل حیدر آباد میں قیدی کے گردے فیل، اسپتال میں چل بسا
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)قیدی گردے فیل ہوجانے کے باعث اسپتال میں دم توڑ گیا۔
سینٹرل جیل کا قیدی 47سالہ عبدالغنی ولد محمد رفیق آرائیں منشیات کے مقدمے میں25سال کی قید بھگت رہا تھا، عبدالغنی کو حیدرآباد کی عدالت نے 8ستمبر 2023ء کو منشیات کے مقدمے میں 25سال کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ سینٹرل جیل حیدرآباد اپنی سزا کاٹ رہا تھا، اسے 20اکتوبر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔