پولیس مقابلوں میں8زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی، شاہ فیصل کالونی، جمشید کوارٹر کے علاقوں میں شہری اور پولیس سے مبینہ مقابلوں کے دوران 8 زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے منظم اسٹریٹ کرمنل گروہ کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔دوسری جانب ضلع ایسٹ میں تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ادھر کورنگی کازوے ندی روڈ پر پولیس چوکی کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں دھر لئے گئے ۔ دوسری جانب شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں پنجاب گراؤنڈ کے قریب شہری نے دکان پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ۔