محراب پور:نہر میں شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب
محراب پور(نمائندہ دنیا)سکھ واہن نہر میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی، فصلیں زیر آب آگئیں۔۔
، گاؤں کھڑا کے قریب کھڑا مائنر میں اچانک شگاف پڑنے سے کئی دیہات اور سینکڑوں ایکڑ پر لگائی ہوئی گندم کی فصل اور سبزیاں زیر آب آگئیں ، مقامی افراد کے مطابق محکمہ آبپاشی کو بروقت شگاف کی اطلاع دی، لیکن عملے کا کوئی بھی فرد موقع پر نہیں پہنچا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بھرا، متاثرہ افراد کے مطابق گندم کی تیاراور دیگر فصلیں ،سبزیاں تباہ ہو گئی ہیں حکومت نوٹس لے۔