ہاتھ سیکنے والا سکیورٹی گارڈ آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق

 ہاتھ سیکنے والا سکیورٹی گارڈ  آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ضلع ملیر منزل پمپ کے قریب آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص سیکیورٹی گارڈ تھا جو آگ سے اپنے ہاتھ سیک رہا تھا کہ اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

 حادثے کے نتیجے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد سفر ولد اللہ وسایو کے نام سے ہوئی ہے ۔ تھانہ شاہ لطیف ٹاون پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں