پی پی حکومت نا اہلی و کرپشن کا شاہکار ، سیف الدین ایڈووکیٹ

پی پی حکومت نا اہلی و کرپشن کا شاہکار ، سیف الدین ایڈووکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈرکے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے 17سالہ بدترین دور ِ حکمرانی کے باعث گزشتہ سالوں کی طرح 2025بھی کراچی کے شہریوں کیلئے پریشانیوں، اذیتوں اور المیوں کا سال رہا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اہل کراچی کو اربوں روپے کے بجٹ اور سارے اختیارات اپنے پاس رکھنے کے باوجود سندھ حکومت اور کے ایم سی سے کوئی بھی ریلیف اورسہولت نہ مل سکی۔ واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی نا اہلی نے کراچی کو کچرے خانے اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری تاحال پانی سے محروم اور ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں ، گٹر کھلے ہیں اور بچے اور بڑے ان کھلے گٹروں اور نالوں میں گر کر جاں بحق ہو رہے ہیں لیکن میئر ذمہ داری لینے کے بجائے الزام تراشی میں مصروف نظر آئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 17سالہ پی پی حکومت نا اہلی اور کرپشن کا شاہکار ہے ،ان حالات میں جماعت اسلامی نے شہریوں کے مسائل کے حل اور ان کے حق کے لیے آواز اُٹھانے کا بوجھ تن تنہا اٹھا رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں