وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کورسز کیلئے انٹری ٹیسٹ
کراچی(سٹی ڈیسک)نیوٹک کے تحت فنی کورسز کا آغازکردیاگیا۔وزیراعظم اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے فنی کورسز کے انعقاد سے قبل این ٹی ایس ٹیسٹ ہوا۔۔
گلشن حدید میں ایجوکیٹر کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ اینڈ کالج کو امتحانی مرکز بنایا گیا جہاں300سے زائد طلبہ نے فنی کورسز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ دیا۔این ٹی ایس کے عملے اور امتحانی مرکز کی انتظامیہ نے ٹیسٹ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔واضح رہے کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو وزیراعظم پروگرام کے تحت مختلف فنی اور تکنیکی کورس بلا معاوضہ کروائے جائیں گے