ناقص پالیسیز سے شہر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ،شوکت فاروقی

ناقص پالیسیز سے شہر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ،شوکت فاروقی

کراچی(این این آئی)مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پر سندھ اربن گریجویٹ فورم کی ضلعی کمیٹیوں سے ملاقات کی۔۔۔

جس میں انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسز سے شہر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ،شہر میں خستہ حال سڑکیں، ٹوٹی ہوئی نالیاں، غیر معیاری پل، ناقص اسٹریٹ لائٹنگ اور غیر منصوبہ بند تعمیرات جان لیوا حادثات کی بڑی وجہ بنتی جا رہی ہیں۔شوکت اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ ناقص انفرااسٹرکچر نے شہریوں کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈال دیا ہے جبکہ شہر کی مرکزی اور اندرونی شاہراہیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں