نوشہرو فیروز:گزشتہ سال 87 مقابلے، 9 ڈاکو ہلاک، 63 گرفتار
2اہلکار بھی شہید، ڈاکوؤں سے 141 تولہ سونا برآمد، 32 گینگز کا خاتمہ کیا گیاملزمان سے 78 لاکھ روپے ، راکٹ، 2جی 3 رائفلز ودیگر اسلحہ ملا، پولیس رپورٹ
پڈعیدن (نمائندہ دنیا)ایس ایس پی آفس نے سال 2025 کی کار کردگی رپورٹ جاری کردی،جس کے تحت 87 پولیس مقابلوں میں 9 ڈاکو ہلاک اور 63 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ،ان مقابلوں میں 2 پولیس اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا، جبکہ ملزمان سے 141 تولہ مسروقہ سونا بھی ملا، پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سنگین وارداتوں میں ملوث 32 گینگ کا خاتمہ کیا گیا، لوٹی گئی 78 لاکھ روپے کی رقم برآمد کی گئی، جبکہ 1راکٹ لانچر، 2 گولے، 2 جی تھری رائفلز،7 کلاشنکوفیں،6 رائفلز، 47 شاٹ گنیں،رپیٹر،46 عدد ریوالور، پستول، 2102 راؤنڈ اور کارتوس برآمد کئے گئے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے اغوا میں ملوث ڈاکو رحیم چانڈیو کو گرفتار کر کے ایک عدد کلاشکوف برآمد کی گئی۔
احتساب اور حوصلہ افزائی،ناقص کارکردگی پر 13 پولیس افسران و جوانوں کو ڈسمس فرام سروس کیا گیا، جبکہ متعدد اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں دی گئیں۔ بہترین کارکردگی کے اعتراف میں 306 سے زائد افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے ۔ ٹریفک پولیس کی کارروائیاں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3810 گاڑیوں کو چالان کیا گیا، جبکہ 20,08,350 روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا۔ ضلع پولیس نوشہروفیروز اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا، سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔