مہر ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن ناہید مہر انتقال کرگئیں
کراچی(پ ر )مہر ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن ناہید مہر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔
مرحومہ کے صاحبزادے کے مطابق وہ چند روز قبل بہادر آباد اور اولڈ سبزی منڈی کے قریب رہنے والے کچھ مستحق گھرانوں میں امداد تقسیم کرنے گئی تھیں تاہم بدقسمتی سے سڑک پار کرتے ہوئے ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئیں ۔ انہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ہنگامی سرجری بھی کی گئی تاہم وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔مرحومہ کے صاحبزادے نے احباب سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے ۔