کمانڈر بلڈرز کا سٹی پراپرٹی ایکسپو کے پیکیجز کااعلان

کمانڈر بلڈرز کا سٹی پراپرٹی ایکسپو کے پیکیجز کااعلان

ایکسپو کا مقصد مڈل اور لوئر کلاس کیلئے اپنے گھر کا حصول آسان بنانا ہےکمانڈر سٹی میں پلاٹ خریدنے پر 75 فیصد ڈسکائونٹ دیا جارہا ہے ،چیئرمین

کراچی(سٹی ڈیسک)چیئرمین کمانڈر بلڈرز نے سٹی پراپرٹی ایکسپو 2026 کے پیکیجز کا اعلان کردیا جو 16,17,18 جنوری کو کراچی ایکسپو سینٹر ہال نمبر 4 میں منعقد کی جا رہی ہے ۔اس ایکسپو کا مقصد مڈل اور لوئر کلاس لوگوں کے لئے اپنے گھر کا حصول آسان بنانا ہے ۔ مقامی ہوٹل میں سٹی پراپرٹی ایکسپو 2026 کے حوالے سے کمانڈر بلڈرز کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر ، ڈائریکٹر کمانڈر انکیلو کمانڈر ریٹائرڈ محمد آصف، ڈاکٹر تاثیر وڑائچ، حمزہ ذاکر، کمانڈر ریٹائرڈ محمد قاسم بھی موجود تھے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر نے بتایا کہ ہم مڈل اور لوئر مڈل کلاس لوگوں کے لئے ایسے پیکیجز لارہے ہیں جن کی بدولت اپنے گھر کا حصول بہت آسان ہوجائے گا۔

انھوں نے مزید کہا آنے والے ایکسپو میں کمانڈر سٹی میںپلاٹ خریدنے پر 75 فیصد ڈسکائونٹ دیا جارہا ہے یعنی ایک ڈویلپڈ سوسائٹی میں اب آپ صرف دس لاکھ میں پلاٹ خرید سکیں گے ، اس کے علاوہ کمانڈر بلڈرز کی جانب سے آپ کے پلاٹ پر گھر کی تعمیر کے لئے 10 لاکھ روپے سے ڈھائی کروڑ روپے تک کی آسان لیزنگ، فائناسنگ سہولت بھی دی جارہی ہے ، جس کی بدولت گھر کی تعمیر انتہائی آسان ہو جائے گی کیونکہ یہ رقم بیس سال میں واپس کرنا ہوگی، گھروں کی تعمیر کے علاوہ کوئی بھی گھر یا فلیٹ بالکل تیار بھی صرف آدھی قیمت دے کر خریدا جاسکے گا اور بقایا رقم آسان لیزنگ اسکیم کے تحت ماہانہ اقساط میں 20 سال میں ادا کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں