غیرمناسب رویے پر پولیس افسر معطل

غیرمناسب رویے پر پولیس افسر معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے بن قاسم کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث پولیس افسر کو معطل کردیا۔

اے ایس آئی محمد حنیف کے خلاف شہریوں کی جانب سے غیر مناسب رویے ، اختیارات کے ممکنہ ناجائز استعمال اور مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔ایس ایس پی ملیر نے تھانہ بن قاسم میں تعینات اے ایس آئی محمد حنیف کو معطل کرتے ہوئے انکوائری ایس ڈی پی او کے سپرد کر دی۔اگر کسی بھی افسر یا اہلکار کا کردار قانون کے منافی ثابت ہوا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملیر پولیس واضح کرتی ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی بھی سطح پر بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں