حکومت تمام اکائیوں کی فلاح و بہبودکی خواہاں ،صوبائی وزیر

حکومت تمام اکائیوں کی فلاح و بہبودکی خواہاں ،صوبائی وزیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انکی فنی و پیشہ ورانہ تربیت نہایت اہم ہے۔۔۔

 پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت معاشرے کی تمام اکائیوں کی فلاح و بہبود، ترقی اور شمولیت کی خواہاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ملیر میں بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تربیتی پروگرام فیز 16 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صہیب شاہد ، جہانزیب کمال بھی موجود تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں