صوبائی وزیر علی حسن زرداری کاسینٹرل جیل کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز وجیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے کراچی سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے جیل میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا معائنہ کیا اور سکیورٹی کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے جیل کے اندر تعمیر ہونے والے نئے بلاکس اور بیرکوں کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ۔علی حسن زرداری نے جیل کی سکیورٹی کے حوالے سے نصب جدید ترین آلات سی سی ٹی وی کیمروں اور واچ ٹاورز کا معائنہ کیا۔