پاک افغان سرحد کی کشیدہ صورتحال، ٹریفک پولیس ہائی الرٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاک افغان سرحد کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ٹریفک پولیس کراچی کے تمام افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔۔۔
ٹریفک کے نظام کو محفوظ بنانے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق تمام افسران و اہلکار دورانِ ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس لازمی استعمال کریں گے ۔ہرپولیس کانسٹیبل کے پاس اسلحہ ہوگا، ہر ڈیوٹی پوائنٹ یا موبائل اسکواڈ میں تعینات افسران کے گروپ کے پاس کم از کم ایک سب مشین گن لازمی ہوگی۔