محراب پور:وڈیرے نے اپنی عدالت لگالی، نوجوان کی تذلیل
محراب پور، پڈعیدن(نمائندگان دنیا) وڈیرے نے اپنی عدالت لگا لی، جرگے میں نوجوان کی مونچھیں ، بھنویں مونڈ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔۔۔
ایس ایس پی کے نوٹس پر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، وڈیرے کی سربراہی میں ہونے والے جرگے کے تحت یہ اقدام کیا گیا، وڈیرے نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کاروکاری تکرار کے دونوں فریقین کا فیصلہ کرکے امکانی خونریزی کو روکا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث تین مرکزی ملزمان عبدالصمد لاکھو، جام لاکھو، منور لاکھو کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔