فروری میں 42 پولیس مقابلے ، ایک ملزم ہلاک، 50 زخمی ،32 گرفتار

فروری میں 42 پولیس مقابلے ، ایک ملزم ہلاک، 50 زخمی ،32 گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ماہ فروری 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 42 پولیس مقابلے ہوئے جن میں ایک ملزم ہلاک، 50 زخمی جبکہ 32 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 107 ملزمان کو گرفتار کرکے 104 پستول، 2 ریپیٹر اور 341 راؤنڈ برآمد کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں