ماتلی میں بائیو میٹرک ڈیوائسز کی بندش سے مستحق خواتین پریشان

ماتلی میں بائیو میٹرک ڈیوائسز کی بندش سے مستحق خواتین پریشان

ماتلی (نمائندہ دنیا)تمام بائیومیٹرک ڈیوائسز بند ہونے سے سیکڑوں مستحق خواتین شدید پریشانی کا شکار ہو گئی ہیں۔ مختلف دیہات اور محلوں سے آنے والی غریب خواتین گھنٹوں مراکز کے باہر انتظار کرنے کے باوجود اپنا وظیفہ حاصل نہیں کر پا رہیں۔

 متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز سے کرایہ خرچ کر کے ماتلی شہر آتی ہیں، لیکن بائیومیٹرک ڈیوائسز بند ہونے سے انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے ۔ کئی خواتین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی اور رمضان المبارک کے مہینے میں یہ وظیفہ ان کے گھروں کے اخراجات کے لیے بہت بڑی سہولت ثابت ہوتا ہے ، مگر انتظامی نااہلی کے باعث وہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں