حیدر آباد:یوسی چیئرمین کے دفتر سے اہم دستاویزات چور لے اڑے
حیدر آباد (بیورورپورٹ)حیدرآباد میں ہوم اسٹیڈ ہال میں واقع یوسی چیئرمین کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی۔ نامعلوم چور اہم دستاویزات تالے توڑ کر لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق میاں سرفراز ٹاؤن کی یوسی 32کے چیئرمین عارف زئی کے دفتر میں واردات ہوئی، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دفتر کے تالے توڑ کر اہم دستاویزات، کمپیوٹر و دیگر سامان چوری کرکے ساتھ لے گئے جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر اہم شواہد اکٹھے کئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔