حکومت کفایت شعاری مستقل قومی پالیسی کاحصہ بنائے ، تاجر رہنما

حکومت کفایت شعاری مستقل قومی پالیسی کاحصہ بنائے ، تاجر رہنما

معاشی، توانائی، خوراک اور ماحولیاتی چیلنجز کا دیرپا حل ممکن ہوسکے گا، سلیم میمنمعیشت کو وقتی اقدامات نہیں ساختی اصلاحات کی ضرورت، وزیراعظم کو مراسلہ

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا ہے کہ حال ہی میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم کو وقتی اقدام کے بجائے مستقل قومی پالیسی کا حصہ بنایا جائے ، تاکہ ملک کو درپیش معاشی، توانائی، خوراک اور ماحولیاتی چیلنجز کا موثر اور دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے ۔ صدر چیمبر نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو ارسال کردہ مراسلے میں نشاندہی کی کہ پاکستان کی معیشت کو وقتی اقدامات نہیں بلکہ ساختی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق مسلسل مالی خسارہ، درآمدات پر انحصار اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بدستور برقرار ہے۔

جبکہ توانائی کے غیر مؤثر استعمال سے بجلی کی طلب میں غیر ضروری اضافہ ہو رہا ہے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ پاکستان کو گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس کے مطابق دنیا کے زیادہ متاثرہ ممالک میں شمار کیا جاتا ہے ، جبکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل پر اضافی دبا ڈال رہی ہے ۔ ورلڈ بینک کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات معیشت پر بھاری بوجھ ہیں۔ اس کے ساتھ سماجی تقریبات میں خوراک کا ضیاع سنجیدہ مسئلہ ہے، حالانکہ پاکستان کئی شعبوں میں خوراک کی کمی کا سامنا کر رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں