شہری کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
کراچی(اے پی پی)کراچی پولیس نے معمولی رنجش پر شہری کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں لڑائی جھگڑے کے دوران شہری کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ ملزم محمد سعد نے اپنے ساتھی کے ہمراہ لڑائی کے دوران محمد بن جاوید کو نشانہ بنایا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور مقتول آپس میں پڑوسی تھے ۔گرفتارملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ دوستوں نے غصے میں آکر ڈنڈوں سے حملہ کیا جس سے محمد بن جاوید چل بسا۔