نوعمر لڑکا تالاب میں ڈوب کرجاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپر ہائی وے شہباز گوٹھ کے قریب تالاب میں نوعمر لڑکا ڈوب گیا،ایدھی کے رضا کاروں نے لاش نکال کر قریبی اسپتال منتقل کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 10 سالہ عبداللہ ولد بشیر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ خالی پلاٹ میں پانی جمع ہونے سے بننے والے تالاب میں نہاتے ہوئے پیش آیا۔