حادثات وواقعات:روہڑی میں نوجوان ہلاک، دیگر شہروں میں متعدد زخمی
روہڑی، اندرون سندھ(نمائندگان)روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پرکانٹے کا ملازم سنتوش کمار عرف پٹولو ولد موہن لال ماڑیچو ٹرالر کو روکنے کے دوران کچل کر ہلاک ہوگیا۔۔۔
جبکہ پڈعیدن قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے آگے جانیوالے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوانوں شیر محمد بروہی، مہتاب سولنگی کو کچل دیا، جن کی حالت نازک ہے۔ پنگریو کے نواحی گاؤں بدر دین آرائیں میں پانی کی باری کے تنازع پر کمبوہ اور کھوسو برادریوں میں تصادم سے غلام علی کمبوہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ خان پورمہر کے گاؤں ناڑی گڈانی میں پرانے تنازعہ پر گڈانی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ سے خاتون نصیباں گڈانی زخمی ہو گئی۔ تمام زخمیوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا۔