مٹیاری:قومی شاہراہ پرکوچ الٹنے سے خواتین وبچوں سمیت 12زخمی
مٹیاری (نامہ نگار)بھٹ شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ الٹ گئی، حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
، مقامی اور موٹروے پولیس نے زخمیوں کو رورل ہیلتھ منتقل کیا، زخمی دو افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا ہے ۔ حادثے کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا جس سے گاڑیوں کی آمد رفت معطل ہوگئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔