امتحانات سے 4 روز قبل میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات تبدیل

امتحانات سے 4 روز قبل میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات تبدیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی محکمہ برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے میٹرک کے امتحانات سے محض 4 روز قبل ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے۔۔

 ناظم امتحانات کو تبدیل کردیا، اشتہار کے ذریعے میرٹ پر تقرری کے بجائے ناظم امتحانات ضیاء الحق کو ہٹاکر ان کی جگہ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے افسر کو کراچی بورڈ میں ناظم امتحانات تعینات کردیا۔سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے نوٹی فکیشن کے مطابق احمد خان چھٹو کی تعیناتی ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ، احمد خان چھٹو لاڑکانہ بورڈ میں انسپیکٹر آف انسٹی ٹیوشنز کے عہدے پر تعینات تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں