بلدیاتی نظام شہری مسائل کے حل میں ناکام ہو چکا ،شاہی سید
کراچی(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا کہ بارش نے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ۔۔
، معمولی بارش کے بعد شہر کی سڑکیں، شاہراہیں اور گلیاں زیر آب آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلدیاتی نظام اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تباہ حال انفرااسٹرکچر اس امر کی نشاندہی کرتا ہے عوامی وسائل کو درست سمت میں استعمال نہیں کیا گیا۔ بلدیاتی نظام شہری مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔