واٹر کارپوریشن :حب کینال پر ترقیاتی کام عارضی طور پر منسوخ

واٹر کارپوریشن :حب کینال پر ترقیاتی کام عارضی طور پر منسوخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق حالیہ بارشوں کے پیش نظر حب کینال پر 3 اپریل سے شروع ہونے والے ترقیاتی کام کو عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے ۔۔

 یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور ممکنہ مسائل سے بچاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ بارشوں کے دوران کسی قسم کی دشواری یا پانی کی فراہمی میں خلل پیدا نہ ہو۔ ترجمان کے مطابق حب کینال پر انٹیک چیمبر (تالاب) کی تعمیراتی سرگرمیاں اب بارشوں کے اختتام کے بعد شروع کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں