خالی پلاٹ سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن موچکو کٹو گوٹھ میں خالی پلاٹ سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی،لاش ناقابل شناخت ہے ۔۔
۔ پولیس حکام کے مطابق ڈی این اے کی مدد سے شناخت حاصل کی جائے گی۔ شبہ ہے مقتول کو کسی اور جگہ قتل کرنے کے بعد لاش کو یہاں لاکر جلایا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہے ۔