سپر مارکیٹ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

سپر مارکیٹ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر مارکیٹ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت احسن اور عاصم کے ناموں سے ہوئی۔۔۔

دونوں ملزمان کورنگی کے رہائشی اور عادی جرائم پیشہ ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق ملزمان نے مقابلے سے قبل لیاقت آباد میں شہری کو لوٹا تھا۔واردات کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج ہے ۔ ڈاکٹر عمران خان،چونا ڈپو کے قریب واردات پر شہری کے شور سے پولیس متحرک ہوئی۔شاہین فورس نے تعاقب کے بعد ملزمان کو گھیر لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو مارے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں